آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی آزادجموں کشمیرمیں پاک فوج کوفوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینےکی ہدایت کی گئی ہے، ڈی جی آئ ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق طبی امداد اور فوج کے دستے روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ فضائی مدد کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں۔
COAS directs immediate rescue operation in aid of civil administration for victims of earthquake in AJK. Army troops with aviation and medical support teams dispatched.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل ملک کے شمالی اور میدانی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، فیصل آباد، قصور، ڈسکہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، جہلم ، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ، مری، کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ،کلر کہار، پاکپتن ، دیپالپور، صوابی، شاہ کوٹ، فیروزوالا، چکوال، جھنگ،شانگلہ، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئےتھے ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،6افراد جاں بحق 100 زخمی
آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں جبکہ چند عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کی شدت سے متعدد مقامات سے سڑکیں ٹوٹنے کی اطلاعات ملی ہیں جن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ لاہور ایئرپورٹ کو بھی تمام پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔