بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرو قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے خیرسگالی کاپیغام دیا،پاکستان مسلم لیگ (ن)کا تین رکنی وفد بھی (پیر)کے روز بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔

ملاقات کے لئے آنے والے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related Posts