پیپلز پارٹی نے نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے، حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹی نے نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں برسات سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ حلیم عادل شیخ عوامی شکایت پر قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش بھی پہنچے جہاں علاقہ بارش اور گٹروں کے پانی سے زیر آب تھا۔

علاقہ مکینوں نے حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جناح کی جائے پیدائش بھی گندے پانی کی زد میں آگئی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی پانی نکالنے کی زحمت نہیں کی ہے۔

اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آدھے گھنٹے کی بارش نے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے، وزیر مینشن کھارادر کا علاقہ بھی زیر آب ہے،گٹروں کا پانی گلیوں محلوں میں کھڑا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی گٹروں کے پانی کی زد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح آج ہم شرمندہ ہیں،12سالوں میں پی پی نے سندھ کو تباہ کیا ہے۔ 12سال پہلے کراچی میں پانی جمع نہیں ہوتا تھا پی پی کے دور حکومت میں نالوں پر تجاوزات بنائی گئیں قبضے کئے گئے۔ نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے گئے۔

سائنسدان بلاول کہتے ہیں زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ اس دفعہ تو سائنسدان کا فارمولا تبدیل ہوچکا ہے کم بارش آتا ہے تو پانی زیادہ آجاتا ہے۔ بلاول کی کرپٹ سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے 18ویں ترمیم کے بعد یہ ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔

جس کی وجہ سے علاقے کے ایم این اے ایم پی اے کوئی مداخلت نہیں کر سکتے ہیں،سندھ حکومت کراچی کے لئے کام کرنے کو تیار نہیں ہے گزشتہ بارہ سالوں میں کرپشن کرکے بجٹ ہڑپ کیا جاتا رہا، نالوں کی صفائی نہیں کی گئی۔ آدھے گھنٹے کی بارش میں شاہراہ فیصل سمیت مین کراچی کی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو مکمل بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال کرائی جائیں۔

Related Posts