کراچی کی لڑکی کے عشق میں مبتلا بھارتی شہری سرحد پار کرنے سے قبل گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی لڑکی کے عشق میں مبتلا بھارتی شہری سرحد پار کرنے سے قبل گرفتار
کراچی کی لڑکی کے عشق میں مبتلا بھارتی شہری سرحد پار کرنے سے قبل گرفتار

شہرِ قائد کی رہائشی لڑکی کے عشق میں مبتلا بھارتی شہری پاکستانی سرحد پار کرنے سے قبل گرفتار ہوگیا جبکہ حکام نے ذیشان نامی شہری کو غیر قانونی طور پر پاکستان کی سرحد پار کرنے کیلئے 1200 کلومیٹر سفر کے بعد حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد ذیشان صدیقی نامی شہری انجینئرنگ کا طالب علم ہے جس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں رہنے والی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق ذیشان صدیقی گوگل میپ کی مدد سے پاکستان آنا چاہتا تھا۔

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گجرات کے علاقے رن آف کچھ میں 20 سالہ ذیشان صدیقی کو پیدل سفر کے دوران گرفتار کیا جبکہ نوجوان کا کہنا ہے کہ میں دوست سے ملاقات کیلئے 1200 کلومیٹر کا سفر طے کر چکا تھا جس کے بعد مجھے حراست میں لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد کے قریب پہنچنے پر ذیشان صدیقی نے اپنی بائیک بھارت میں ہی چھوڑ دی تھی جبکہ بائیک کے ذریعے وہ مہاراشٹر میں اپنے آبائی گاؤں سے سرحد کے قریب تک پہنچا، تاہم بھارتی شہری کو پاک بھارت سرحد سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی روک لیا گیا۔

ہمسایہ ملک کی پولیس کے مطابق ذیشان کی بائیک ریت میں پھنس گئی تھی جس کے بعد اس نے سرحد کی طرف پیدل جانے کا فیصلہ کیا جبکہ اس کے والدین پہلے ہی گجرات پولیس کے پاس اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کروا چکے تھے۔ بعد ازاں مہاراشٹر پولیس نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ کے بیٹے کو ہم نے موبائل فون ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چینی سرحد پر اشتعال انگیزیاں شروع کردیں

Related Posts