پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،36700کی نفسیاتی حد بحال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX sees modest gains in volatile session

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید126.65پوائنٹس کے اضافے سے 36745.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب2کروڑ67لاکھ روپے بڑھ گئی ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36528پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری شروع ہوئی جس کے نتیجے میںتیزی لوٹ آئی ۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس36936پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدمیں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس126.65پوائنٹس کے اضافے سے36745.22پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس26.77پوائنٹس کے اضافے سے 15927.82پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 68.09 پوائنٹس کے اضافے سے 26157.20پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز393کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ158میں کمی اور21میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے سے بڑھ کر69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔ منگل کو46کروڑ62لاکھ51ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں26لاکھ 55ہزارشیئرز کم ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بجلی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ، کے الیکٹرک کا یونٹ بند ہوگیا

قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے ہینو موٹر کے حصص کی قیمت36.51روپے کے اضافے سے523.41روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت29.37روپے کے اضافے سے1220.51روپے ہو گئی جبکہ فلپ موریس کے حصص50روپے کی کے کمی سے 1750روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص41روپے کی کمی سے 551روپے ہوگئی ۔

Related Posts