عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی پابندی کورونا سے نجات دلائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی پابندی کورونا سے نجات دلائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے
عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی پابندی کورونا سے نجات دلائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے

کوئٹہ: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل  محمد افضل نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ایس او پیز کی پابندی کریں، یہ ہمیں کورونا سے نجات دلائے گی۔

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین جنرل افضل نے کہا کہ اگر قوم ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کورونا وائرس پر قابو نہ پاسکیں۔

قبل ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے نام پر قائم چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ساتھ ساتھ بولانا میڈیکل کمپلیکس کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ طبی عملہ اور ڈاکٹرز ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ ہم ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اضافی بستر مہیا کریں گے۔ دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملے پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پر آپریشن جاری ہے جس میں ہمارے 9 جہاز بھی شامل ہیں۔ تمام تر وسائل استعمال کرکے ٹڈی دل پر قابو پانا ہمارا اہم مقصد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  این ڈی ایم اے نے شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا

Related Posts