کورونا وائرس کتنے عرصے میں پاکستان سے ختم ہوگا؟ عوام کی رائے واضح نہ ہوسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کتنے عرصے میں پاکستان سے ختم ہوگا؟ عوام کی رائے واضح نہ ہوسکی
کورونا وائرس کتنے عرصے میں پاکستان سے ختم ہوگا؟ عوام کی رائے واضح نہ ہوسکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر ہر روز اموات اور نئے کیسز کی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے ردِ عمل میں عوام الناس کی اکثریت کوئی واضح رائے قائم نہ کرسکی کہ کورونا وائرس کتنے عرصے میں پاکستان سے ختم ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کتنے عرصے میں پاکستان سے ختم ہوگا؟ جس پر عوام نے الگ الگ رائے دی۔

سب سے زیادہ یعنی 27 فیصد پاکستانیوں نے اِس سوال پر کوئی بھی رائے قائم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ بات ہمیں معلوم نہیں یا سوال پر کوئی بھی ردِ عمل نہ دے سکے۔ 22 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ تک کورونا وائرس کا اثر پاکستان پر قائم رہے گا، اس کے بعد وائرس ختم ہوجائے گا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ افراد یعنی 21 فیصد پاکستانیوں کے مطابق کورونا وائرس اگلے ایک سال تک پاکستان میں اپنا اثر برقرار رکھے گا جبکہ 20 فیصد پاکستانی شہریوں کے مطابق یہ مدت 6 ماہ ہے۔ تقریباً 10 فیصد افراد نے کہا کہ کورونا وائرس کو پاکستان سے جانے میں 2 سال یا اس سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 53ہزار604 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 320 ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 979نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  50مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا سے 2 لاکھ 53 ہزار604 افراد متاثر، 5 ہزار 320 جاں بحق

Related Posts