اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے سے خوف وہراس پھیلانے والوں کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے سے خوف وہراس پھیلانے والوں کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے سے خوف وہراس پھیلانے والوں کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان کو اسلام آباد میں سہالہ تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان ڈی ایس ایف کے نام سے سوشل میڈیا پر تنظیم قائم کرکے عوام الناس کو خوفزدہ کرنے میں مصروف تھے۔ملزمان میں تنظیم کے سرکردہ عہدیداران افضل، رفقات، وسیم اور خرم شامل ہیں۔

شہرِ اقتدار میں پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ عوام نے گروہ کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گروہ کے باعث تمام علاقہ نو گو ایریا بن گیا تھا۔ پولیس کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دے۔ 

Related Posts