زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان
زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ اور چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دینے سمیت ٹیوب ویلز پر بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے،انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی درآمد کرنے کے لیے چین کے ساتھ شراکت داری قائم کر رہی ہے، اس حوالے سے کسانوں کو جلد خوش خبری ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی فخر امام کو ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ ہمارے ملک کے لئے بہت اہم ہے اس لئے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔

Related Posts