کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں شدیدگرمی،پارہ 40ڈگری تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہیٹ ویوکاسلسلہ تیسری روز بھی جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت دوپہر کے اوقات میں 40ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا اثر پیر کو بھی رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اتوار کے روز شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کئی ڈگری زائد محسوس کی جارہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، اگلے دو روز کے دوران شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش کی وجہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ہے،  گرمی کی شدت منگل تک برقرار رہے گی جس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی تاہم ستمبر کا پورا مہینہ ہی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کاشت کار حضرات کے لیے اطلاع ہےاگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

Related Posts