اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں خلیج ودیگر ممالک سے تمام پاکستانی مزدور وطن واپس آجائینگے۔
اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ایئر لائنز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے اور رواں ماہ کی 26 سے 30 تاریخ تک 270 پروازیں ملک میں اترنے کی امید ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل ہفتے کے روز سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے دوران مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت اور دیگر بیماریوں کی جانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ممالک میں محصور پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے جبکہ وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا پھیلنے پر حکومت، ڈبلیو ایچ او اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ