کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نومیں ہاکی کو نظر اندازکرنے پرہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جانب سے سوال اٹھ گئے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان اور رشید جونیئر سمیت پاکستان ہاکی کے اسٹار اولمپینز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے۔
ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت لاہور کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیئرمین شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اقوام عالم میں قومی کھیل ہاکی کے میدان میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے ہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے قومی کھیل کی نمائندگی نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:باسط علی منصوبے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کیلئے پر امید