علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہرین انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین انچولی امام بارگاہ سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔

علامہ طالب جوہری حالت خراب ہونے کی وجہ سے کئی روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد گزشتہ شب مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

نماز جنازہ میں اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ شہر کے معززین شرکت کرینگے۔ نماز جنازہ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی جبکہ تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں قائم علامہ طالب جوہری کے مدرسے میں ہوگی ۔

علامہ طالب جوہری کی وفات کو ملک کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے ملک کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علامہ طالب جوہری علم کا خزانہ تھے، ان کی مذہبی خدمات لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ممتاز عالمِ دین علامہ طالب جوہری علالت کے باعث انتقال کر گئے

مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے علامہ طالب جوہری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

Related Posts