محمد علی جناح یونیورسٹی میں امتحانی پالیسی کی منظوری، طلبہ کیلئے اہم اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muhammad Ali Jinnah University approves online exam policy

کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی میں آن لائن امتحان کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی،یہ امتحانات تین طریقوں آن لائن،اوپن بکُ اور ٹیک ہوم کی بنیاد پر ہونگے۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کوویڈ 19وبائی بیماری کے بحران کے پیش نظر موجودہ سیمسٹر اسپرنگ20 کے لئے آن لائن امتحانات کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جن کے انعقاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آن لائن امتحانات تین طرح لئے جاسکیں گے جو آن لائن پراکٹرڈ،اوپن بک، اوپن نوٹس اور ٹیک ھوم امتحانات پر مشتمل ہونگے۔تمام طلبہ کو امتحانات میں شرکت سے قبل ایک ڈکلریشن دینا ہوگی کہ “میں اپنے اعزاز پر وعدہ کرتا ہوں کہ میں نے اس امتحان میں کوئی غیر مجاز امداد نہیں دی ہے اور نہ ہی موصول ہوئی ہے”۔

آن لائن امتحان پالیسی کے مطابق طلبہ کو گوگل میٹ،کلاس روم اور جی میل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ماجو آفیشل ای میل آئی ڈی کا استعمال کرنا ہوگا۔

اگر کسی طالب علم کو کسی جائز مسئلہ کا سامنا کرنا پڑے اور وہ مقررہ وقت میں امتحان نہیں دے سکتا ہو تو وہ طلبہ کے لئے فراہم کردہ ہنگامی نمبروں پر فوری طور پر ایس ایم ایس کے ذریعے اصل صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسکول و کالجز کے امتحانات منسوخ، کیا یونیورسٹیزکے طلبہ کورونا سے محفوظ ہیں ؟

امتحان کے اختتام پر طلبہ گوگل کلاس روم میں جوابات پر مشتمل تمام صفحات کی اسکین شدہ کاپی پر مناسب طریقے سے نمبرز اور دکھائی دینے والی اسنیپ شاٹس تصویر کے ساتھ اپ لوڈ کرینگے تاہم پوشیدہ یا غائب صفحات کی جانچ نہیں کی جائے گی۔

Related Posts