سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر پورے امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Protests erupt across US over killing of unarmed black man

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مینیسوٹا : ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے الزام میں  پولیس کے ایک سابق افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

فوٹیج میں ڈیرک چوون نامی سفید فام شخص کو پیر کے روز ایک غیر مسلح سیاہ فام آدمی جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھے ہوئے دکھایا گیا ، واقعہ کی وجہ سے چار روزسے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

واقعہ کے بعد سیاہ فام امریکیوں کی پولیس کی حراست میں ہلاکتوں کیخلاف شہریوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اورمینیسوٹا شہر میں مظاہروں کے دوران لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ میئر جیکب فیری کاکہنا ہے کہ پولیس کو تشدد روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:کولکتہ پولیس نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے کمانڈرعبدالکریم کو گرفتارکرلیا

حکام کو امید تھی کہ ڈیرک چوون کی گرفتاری کے بعد عوام میں غم و غصہ کم وجائیگا تاہم جمعہ کی شام پولیس کے ساتھ نئی جھڑپیں  دیکھنے میں آئیں ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، پلاسٹک کی وگولیوں اور دھوئیں کے بم استعمال کئے۔

Related Posts