فوربز نے کائلی جینر کا نام ارب پتی افراد کی فہرست سے نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Forbes drops Kylie Jenner from billionaire list

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: کاسمیٹکس کے کاروبار کی کی قدر بڑھانے کے الزام کے بعد فوربز میگزین نے ٹی وی اسٹار کائلی جینر کا نام ارب پتی افراد کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

فوربز میگزین کا کہنا ہے کہ نومبر 2019 میں جینر کیلی کاسمیٹکس کمپنی میں 51 فیصد حصص خریدے تھے اوراعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کائلی کا کاروبار نمایاں طور پر چھوٹا اور کم منافع بخش ہے ۔

فوربز نے اب کائلی جینر کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 900 ملین ڈالر بتائی ہے جبکہ کائلی جینر نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ رپورٹ غلط بیانات اور ناقابل قبول مفروضوں پر مبنی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کوئی عنوان مانگا اور نہ ہی جھوٹ بولنے کی کوشش کی ہے۔

کائلی جینر نے کائلی کاسمیٹکس کا آغاز 2016 میں کیا اور سب سے پہلے رئیلٹی ٹی وی شو میں اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اور کائلی جینر کا کورونا متاثرین کیلئے ایک ایک ملین ڈالر کا عطیہ

اداکارہ کائلی جینر نے 2019ء میں خود کو ارب پتی ظاہر کیا تھا جس کے بعد ان کا نام فوربز نے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم اب حقیقت سامنے آنے کے بعد ان کا نام ارب پتی افراد کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

Related Posts