پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ، 96.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ، 96.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ، 96.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز (جمعرات)کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 96.20 پوائنٹس گر گیا۔کاروباری دن کے دوران ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پہلے سوا دو گھنٹے کے دوران صرف 35 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ جبکہ دوپہر بارہ بجے کے قریب جا کر انڈیکس نیچے کی طرف آگیا اور 83 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر گیا تھا تاہم تیزی کی یہ شرح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 33757.37 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا اور مجموعی طو ر پر اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 96.20 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 33836.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔حصص مارکیٹ میں 0.28 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 کروڑ 63 لاکھ 44 ہزار 614 شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کار وں نے شیئرز کو بیچنے میں زیادہ دلچسپی لی۔

Related Posts