اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کیش کی تقسیم کی تفصیلی معلومات انفارمیشن پورٹل پر شائع کردی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمر جنسی کیش کی تقسیم سے متعلق صارفین کی بلحاظ کیٹگری ، صوبہ، ضلع و تحصیل کی سطح کی معلومات انفارمیشن پورٹل پر شائع کی گئی ہیں۔
احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بینکوں کو جاری کردہ اور صارفین کو تقسیم کی گئی رقوم کی براہِ راست تفصیلات احساس انفارمیشن پورٹل پر شائع کردی گئی ہیں جبکہ پورٹل کے متعلق ایک معلوماتی ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا۔
احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم سے متعلق صارفین کی بلحاظ Category، صوبہ، ضلع وتحصیل کی سطح کی معلومات اور بنکوں کوجاری کردہ اورصارفین کو تقسیم شدہ رقوم کی براہ راست تفصیلات احساس انفارمیشن پورٹل پرشائع کی گئی ہیں۔ پورٹل سے متعلق یہ معلوماتی ویڈیوملاحظہ کیجیئے۔https://t.co/ew2xaaHio4 pic.twitter.com/Irl7iCg9Y9
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 19, 2020