تاجروں نے پیر سے کراچی میں کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in 61 areas of Lahore to counter COVID-19

کراچی : تاجروں نے ایس او پیز کی یقین دہانی کے ساتھ پیر سے سندھ بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹیں دوبارہ کھولنے کے اعلان کردیا ہے ۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر ودیگر تاجررہنماؤں کا کہنا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سندھ سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ تاجر ان کی پیروی کریں گے۔

انہوں نے بلا تفریق تمام مارکیٹوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی زور دیا کیونکہ لاک ڈاؤن صورتحال کی وجہ سے تاجروں کو پہلے ہی شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔

دریں اثنا سندھ کے وزیر محنت وتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مرکز کے ذریعہ تیار ایس او پیز کے مطابق کچھ کاروبار دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں قبضہ مافیا سرگرم، غیرقانونی تعمیرات عروج پر پہنچ گئیں

سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کاروبار پر لاک ڈاؤن کے اثرات سے واقف ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ پیر سے صوبے میں محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

Related Posts