ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ ترک صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق ترک صحافیوں کے ایک وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، مہمان وفد کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فروری سے جاری کشیدگیپر بریفنگ دی گئی،وفد کو کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔
میجرجنرل آصف غفور کاکہناتھا کہ صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، تاکہ بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کے شکار مقامی افراد اور متاثرین سے بات چیت کی جاسکے۔
مزیدپڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کامودی سرکارکومقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پرلانےکاحکم
اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخری ایام کے دوران غیر ملکی صحافیوں کا وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں وہاں لے جا کر آگاہ کیا گیا۔ اس دوران صحافیوں کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اورصورتحال بدترین ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائےضروریہ اورمریضوں کےلیےدواؤں کی بھی قلت پیداہوچکی ہے۔