اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوتایاکی نمازجنازہ میں شرکت کےلیےپیرول پررہاکرنےکاحکم دیاتھاجس کےبعدان کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔
نیب ٹیم شاہدخاقان عباسی کواسلام آبادسےلےکرمری روانہ ہوگئی ،جنازےمیں شرکت کےبعدانہیں دوبارہ راولپنڈی لایاجائےگا۔
سابق وزیراعظم اورن لیگی رہنماشاہدخاقان عباسی کی بہن نےتایاکےانتقال پرجنازےمیں شرکت کےلیےان کی پیرول پررہائی کی درخواست دی تھی جس کے بعداحتسا ب عدالت نے شاہدخاقان عباسی کوپیرول پررہا کیا۔
شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شام 5 بجے بجےان کے تایا بریگیڈیئر (ر) تاج عباسی کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
درخواست پر سماعت کے دوران سعدیہ عباسی نے عدالت کو بتایا کہ صبح نیب کے دفتر گئی تو کہا گیا عدالت اجازت دے سکتی ہے جس پر جج محمد بشیر نے پراسیکیوٹر کو دلائل کےلیے طلب کیا۔ تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش ہونے تک درخواست پر سماعت مؤخر رہی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا تھاکہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دیدیں، ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کرلیں۔