سعودی آئل تنصیبات پرحملےکاجواب دینےکےلیےتیارہیں ،امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی آئل تنصیبات پرحملےکاجواب دینےکےلیےتیارہیں ،امریکی صدر
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پرحملےکاجواب دینےکےلیےتیارہیں ،حملہ کس نے کیااچھی طرح معلوم ہے ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پرحملےکاجواب دینےکےلیےتیارہیں ،حملہ کس نے کیااچھی طرح معلوم ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کاجواب دینےکےلیےہتھیاراورنشانےکےساتھ تیارہیں ،امریکاذمہ داران کوجانتاہےاوراس کےپاس جوازبھی موجود ہے ۔

امریکی صدرکاکہناتھا کہ اب سعودی عرب پرمنحصر ہے کہ وہ کسےمجرم قراردیتا ہے اورپھرکس حکمت عملی سےہمیں آگےبڑھنا ہے ۔

ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھا کہ  سعودی تیل  کی تنصیبات پر  حملے کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں فرق آئے گا، تیل کی ضرورت پوری کرنے کےلئے میں نے محفوظ ذخائر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم اقدام

انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار کا تعین مارکیٹ ضروریات دیکھ کر کیا جائے گا، تمام ایجنسیوں کو پائپ لائنز کی منظوری کا عمل تیز کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب میں تیل تنصیبات پرحملہ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا

واضح رہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد  گزشتہ روز  تیل کی عالمی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب کی سب سے بڑی   تنصیب  آرامکو کا کہنا ہے کہ گزشتہ  ہفتے   کے   حملوں کے نتیجے میں یومیہ 5 اعشاریہ 7 ملین بیرل کی  ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔

Related Posts