پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکاترمیمی معاہدہ طےپاگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکاترمیمی معاہدہ طےپاگیا
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےپراہم پیش رفت سامنےآئی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان منصوبےکےترمیمی معاہدےپردستخط ہوگئے۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےپراہم پیش رفت سامنےآئی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان منصوبےکےترمیمی معاہدےپردستخط ہوگئے۔

 انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےمعاہدے پرترمیمی دستخط کردیےگئے،اب پائپ لائن کی تعمیرمکمل نہ کرنےپرپاکستان کوکوئی جرمانہ ادانہیں کرناپڑےگا،معاہدےکےتحت ایران اب  پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔

معاہدےکےتحت دونوں ممالک  مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے اورپاکستان 2024تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کر سکے گا جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔

 آئی پی گیس پائپ لائن سے پاکستان 2024 سے2049 تک گیس حاصل کرسکے گا،پاکستان نے امریکی پابندیوں کی وجہ سےمعاہدےپرعمل نہیں کیاتھاجبکہ ایران کی جانب سے بھی  گیس پائپ لائن کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیاگیا۔

Related Posts