کراچی : ہمارے ڈاکٹر، پولیس اور صحافی فرنٹ لائن کے ہیرو ہیں،صوبے سندھ کو صحت کے معاملے میں لاوارث چھوڑا گیا ہے،اس صوبے کے تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم ہی اس صوبے اور عوام کی بربادی ہے، یہاں کے حکمرانوں کوعوام سے کوئی غرض نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صحت یابی کے لیے قرآن خوانی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنر کی صحت کے لیے بکروں کا صدقہ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سندھ کی بدقسمتی پی پی پی ہے،وزیر اعلیٰ کے اندر عقل اور شعور نہیں،وزیر اعلیٰ کے ساتھ ٹیم نہیں صرف چمچے ہیں ۔
سندھ کی وزیر صحت کہیں ظاہر نہیں ہیں،آج سندھ اور کراچی کے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،وفاق این ایف سی کے پیسوں کا جائزہ لے وہ کہاں گئے، بلاول زرداری کہاں غائب ہوگئے ہیں۔
ان کی ادی کہاں ہیں،وفاقی حکومت کا 18 ویں ترمیم پر نظر ثانی کا فیصلہ اچھا ہے، راشن جو تقسیم ہوا اس میں اٹے کے اندر کیڑے نکل رہے ہیں،ان کے لیڈران اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عوام کے مفاد میں 18ویں ترمیم میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔علی محمد خان