گھوٹکی میں اسکول پرنسپل پر توہین رسالت کا الزام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھوٹکی میں اسکول پرنسپل پر توہین رسالت کا الزام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال
گھوٹکی میں اسکول پرنسپل پر توہین رسالت کا الزام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

سندھ کے شہر گھوٹکی میں اسکول پرنسپل پر توہین رسالت کا الزام لگا دیا گیا جس پر مذہبی و سیاسی  جماعتوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی جبکہ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو پورے شہر میں تعینات کردیا گیا ہے۔

مذہبی و سیاسی جماعتوں کی ہڑتال کے باعث گزشتہ روز شہر کے تمام کاروباری مراکز مکمل طورپر بند رہے۔14 ستمبر کو ہندو برادری کے پرنسپل پر سندھ پبلک اسکول کے ایک طالب علم نے توہین رسالت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ملزم اہل خانہ سمیت روپوش ہوگیا، تاہم گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر دفاع

اے آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق ملزم سندھ پولیس کی تحویل میں ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ حقائق معلوم ہونے کے بعد جرم کی تصدیق کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

گھوٹکی واقعے کی ایف آئی آر اسکول پرنسپل کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی حکومت نے صوبے کے 2000 بڑے اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے صوبائی وزارتِ تعلیم کو پنجاب حکومت نے خصوصی ہدایات دی ہیں ۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی سربراہی میں وزارتِ تعلیم پنجاب نے منظور کردہ بڑے اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔ بیشتر این جی اوز کی طرف سے صوبائی وزارتِ تعلیم کو درخواستیں اور رضامندی لیٹرز بھی دے دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے 2000 بڑے اسکول این جی اوز کے حوالے کیے جائیں۔صوبائی حکومت کا فیصلہ

Related Posts