کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور فنکار شان نے مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانا شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ آج (لاک ڈاؤن کا) ایک نیا دن ہے جو ہماری زندگی کی کتاب میں ایک نیا صفحہ بن کر اُبھرے گا جسے ہم ایک دوسرے سے بانٹنا شروع کردیں گے۔
پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ زندگی کی کتاب کے اس نئے صفحے پر ہم ہر پیراگراف میں موجود ہیں جو ان کے الفاظ میں ملے ہوئے ہیں تاکہ ان سے ایک مطلب اخذ کیا جاسکے جسے آپ زندگی کا مطلب بھی قرار دے سکتے ہیں۔
اداکار شان نے زندگی کا فلسفہ (عمل کی اہمیت ) سمجھاتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہم لکھیں گے اسے کل کی آنکھیں پڑھیں گی جبکہ ہم کیا لکھیں، اس پر ہماری رہنمائی کرنے کے لیے سچ کی روشنائی ہماری رہنما بنے گی۔
A new day.. another page in the book of life that we share . we are all in every paragraph , joined in the words to create a meaning . The meaning of life. What we write today will be read by the eyes of tomorrow. the ink of truth shall be the guidance of the pen.????????♥️ pic.twitter.com/Cg0mLmPPyk
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 23, 2020