شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم میں ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم میں ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے شکر گزار
شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم میں ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے شکر گزار

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے مہم میں ساتھ دینے پر  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا شکریہ ادا کیا۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ان کی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ڈونیٹ کرونا مہم کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم نے  ملتان میں مہم کے دوران  سماجی فاصلے کے تمام پروٹوکولز کی پیروی کی جبکہ ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے پنجاب کا شہر ملتان میرے لیے ہوم گراؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے ملتان میں 500 خاندانوں کے درمیان راشن بیگز تقسیم کیے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے جس کے دوران میں عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری ڈونیٹ کرونا ڈرائیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

https://www.instagram.com/p/B_Uau9-FL4w/

 

Related Posts