اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان کی معیشت پر دنیا بڑھ گیا ہے لیکن حکومت مستقل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہمارے ملک کی معیشت پر بھی دباؤ بڑھے گا ،اس وباء نے ہماری معاشی سرگرمیاں روک دی ہیں اور پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے لئے جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے،اگلے مہینے تک ٹیسٹ کی تعداد بیس سے تیس ہزار تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی جارہی ہے اور قرنطینہ سہولیات کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ملک کو کورونا اور بھوک کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: احساس سیلانی موبائل لنگر مستحق عوام تک کھانا پہنچا رہا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر