امریکا میں پالتو جانور بھی کورونا کا شکار، 2 بلیوں میں وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 New York cats become first US pets to test positive for Covid-19

نیو یارک :امریکامیں دو بلیاں  کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وباء  کا شکار ہونے والے پہلے پالتو جانور وں میں شامل ہوگئیں،پالتو جانوروں سے انسانوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے شواہد نہیں ملے۔

امریکا کے شہر نیویارک میں دو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، امریکامیں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بلیوں نے اپنے گھروں یا محلوں میں لوگوں سے وائرس لیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی کاکورونا وائرس بریفنگ میں کہناہے کہ اس بات کاکوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ وائرس سے پالتو جانوروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

عالمی سطح پر پالتو جانوروں میں کورونا وائرس کے چند کیسز سامنے آئےہیں،امریکی ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ہانگ کانگ میں ایک بلی میں علامات ظاہر کیے بغیر مثبت کا تجربہ کیاگیا جبکہ بلجیم میں ایک بلی کورونا سے بیمار ہونے کے 9 دن بعد ٹھیک ہوگئی۔

نیو یارک کے برونکس چڑیا گھر میں پانچ چیتے اور تین شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے مطابق یہ چڑیا گھر غیر منافع بخش ہے،چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے جانوروں کو کورونا میں مبتلا عملے کے ایک فرد نے متاثر کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ جانوروں کی صحت کی بحالی پر کام جاری ہے اورتمام متاثرہ جانورعام دنوں جیسابرتاؤ کر رہے ہیں ، اچھا کھا رہے ہیں اور کھانسی میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں امیگریشن معطل، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیئے

انتظامیہ کا نے مزید کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے چیتے، پوما یا سروال میں سے کسی میں کوئی بھی بیماری کے آثار نہیں دکھا ئی دے رہے۔

نیو یارک امریکا میں کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے جہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مالکان کو اپنے پالتو جانوروں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کورونا کے جانوروں کے ذریعے پھیلاؤ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Related Posts