اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی پریشانیوں کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ غالباً اقوام عالم اب گزشتہ 8 ماہ سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار محصور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں مودی حکومت کی طرف سے بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے۔
تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2020
مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی، مالی، مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2020