گلوکار فرحان سعید کی گانا چوری ہونے پر بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ سے ٹوئٹر جنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاپ سنگر فرحان سعید کی گانا چوری ہونے پر بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ سے ٹوئٹر جنگ

معروف  پاکستانی سنگر فرحان سعید نے گانا چوری ہونے پر بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کو ٹوئٹر پر خوب سنائیں۔ ٹوئٹر جنگ کے دوران فرحان سعید نے اپنا گانا چوری ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ کسی نے مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا “ہاریا” بھیجا ہے جو میرے گانے “روئیاں” کی ہو بہو نقل ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ اپنے آپ کو آرٹسٹ کہلوانے کے لیے ان کے پاس صرف ساؤنڈ سافٹ وئیر ہے جس کے ذریعے وہ کسی اور کاکام چرا لیتے ہیں۔

Image result for Farhan Saeed

فرحان سعید نے کہا کہ اگر یہی کرنا ہے تو پوچھ کر کرلیا کرو اور اگر پوچھنا بھی گوارا نہیں تو کم از کم اسے بہتر بنانے کی کوشش ہی کر لی جائے۔ ہر فنکار  چاہتا ہے کہ پائریسی اور گانوں کی چوری بند ہونی چاہئے۔ 

یہ بھی  پڑھیں: معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب کا الزائمر کے باعث انتقال، اسلام آباد میں سپردِ خاک

دوسری جانب بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے انہیں جواب دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی ابھی آپ کا گانا سنا۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے کہ میرے گانے “ہاریا” کا کورس آپ کے گانے سے مماثلت رکھتا ہے۔

Image result for Saleem Merchant

سلیم مرچنٹ نے کہا کہ میں پوری ایمانداری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں نے آپ کا گانا اس سے قبل نہیں سنا تھا۔ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ ایک دوسرے کے گانوں سے مماثلت پیدا ہوجائے۔ 

فرحان سعید بھارتی گلوکار کے جواب سے بالکل مطمئن نہیں ہوئے اور انہیں ایک اور پیغام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے مطابق  یہ اتفاق ہے، تو میں آپ کو دوسرا اتفاق بھی بتا دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہمارے گانے کا شاعر بھی ایک ہی ہے۔ بہرحال، میں آپ کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ فرحان سعید کا گانا “روئیاں” لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ جیت چکا ہے۔ اس گانے کے چوری ہوجانے پر پاکستانی گلوکار کا غصہ کسی بھی طرح غیر فطری قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: اداکار اور فلمسٹار عابد علی، ایک ستارہ جس سے پاکستان محروم ہوگیا

Related Posts