نااہلی کیس میں فوادچوہدری کونوٹس جاری،عدالت نےجواب طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ نے نااہلی سےمتعلق کیس میں وفاقی وزیربرائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری  کونوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی سےمتعلق کیس کی سماعت کی،سماعت کےدوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ فواد چوہدری نےالیکشن کمیشن سےاپنےاثاثےچھپائے،انہوں نے جہلم میں اپنی اراضی کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا وہ صادق اورامین نہیں رہے جس پرچیف جسٹس نےکہاکہ کون سا انسان صادق اورامین ہوگا؟

وکیل نےجواب دیا کہ نوازشریف اور جہانگیرترین کیس کی مثالیں موجود ہیں جن میں اسی بنیاد پر ان کی نااہلی ہوئی۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کونااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا، مثال ہمارے سامنے ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے، مطمئن کریں، سیاسی معاملات سیاسی فورمز پرحل ہونے چاہیئں، میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔

بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

 سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جا رہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

Related Posts