پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرز صوبائی حکومت اور جیل انتظامیہ کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد گزشتہ روز جاری کیے گئے پروڈکشن آرڈرز کے مطابق فریال تالپور کو 13 ستمبر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں: 4 میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بنا دئیے گئے
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے وفاق کی مداخلت ضروری ہو گئی ہے۔ شہر قائد میں آرٹیکل (4) 149 نافذ کریں گے۔ یہ آرٹیکل وفاقی حکومت کو خصوصی اختیارات تو ضرور عطا کرتا ہے لیکن گورنر راج کی بات نہیں کرتا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ اگر مسائل حل کرنے ہیں تو آرٹیکل 149 کے نفاذ کا درست وقت یہی ہے۔ دیکھتے ہیں لوکل ایکٹ 2013ء سے یہ آرٹیکل کتنی مطابقت یا تضاد رکھتا ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گیارہ سالہ دورِ حکومت میں کراچی، لاڑکانہ، کنڈیارو اور اندرونِ سندھ کے دیگر شہروں سمیت پورے صوبے کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ اگر ہم آرٹیکل نافذ کرتے ہیں تو اس کے متعلق شکایت کرے، ابھی اس کی تفصیلات بیان کرنا درست نہیں ہوگا۔ مناسب وقت آنے پر سب باتیں سامنے لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کراچی کی بہتری کے لیے وفاق کی مداخلت ضروری ہوگئی ہے۔آرٹیکل 149 نافذ کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون