افریقہ کورونا وائرس سے سب سے کم متاثر ہونے والا برآعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

٭وائرس کا شکار8ہزار ٭اموات 300 ٭صحت یاب افرا د 550
٭54 ممالک میں سے 10 محفوظ اور 18ملکوں میں کوئی مریض فوت نہیں ہوا
گزشتہ سال دسمبر کے مہینہ سے چین سے شروع ہونے والی وبائی بیماری کورونا وائرس انفیکشن نے جس تیزی کی ساتھ انسانی جانوں کو نگلنا شروع کیا تھا بدقسمتی سے دوماہ تک دنیا کے بیشتر ممالک نے اس وائیرس کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کو چائینا وائیرس کہہ کر اس کا مذاق اڑاتے رہے مگر جب پانی سر سے اوپر ہوا تو تمام ملکوں نے بہت تیزی کے ساتھ کورونا وائیرس سے نمٹنے کے اقدامات پر توجہ دینا شروع کی مگر اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور کورونا وائیرس دنیا کے کونے کونے میں تباہی و بربادی کا سامان کرچکا تھا جس پر چارہ ماہ ہوجانے کے بعد قابو پایا جانہیں جاسکا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے۔

چین سے شروع ہونے والی اس وائیرس نے پہلے اپنے ارگرد کے ایشیائی ممالک کو لپیٹ میں لیا اور پھر یورپ میں داخل ہوکر اتنی زیادہ تباہی پھیلائی کہ اس کے چار ممالک اٹلی،اسپین،فرانس اور جرمنی نے مریضوں اور ہلاکتوں کے لحاظ سے چین میں ہونے والے نقصانات کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کورونا وائیرس نے گزشتہ ماہ دنیا کے سب سے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک امریکہ میں بھی قدم رکھ دیا تھا اور صرف ایک ماہ کے دوران مریضوں اور اموات کے اعداد شمار کی فہرست میں پہلے نمبر پر آچکا ہے۔

یوں تو کورونا وائیرس انفیکشن نے دنیا کے پانچوں برآعظموں میں اپنے پنجے گاڑدیئے ہیں جس کی وجہ سے چار اہم برآعظموں ایشیاء یورپ، شمالی اور جنوبی امر یکہ کو بہت زیادہ انسانی جانوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائید افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور ہلاکتوںں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور دو لاکھ سے زائید افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یوں تو دنیا کے پانچوں برآعظموں کے ممالک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کررہے ہیں مگر دنیا کا دوسرا بڑا برآعظم افریقہ کے ممالک کورونا وائیرس کے انفیکشن سے سب سے کم متاثر ہوئے ہیں۔54 خود مختار ممالک اور 10غیر خو مختار علاقوں پر مشتمل برآعظم افریقہ جوکہ سطح زمین کے چھ فیصد حصہ پر محیط ہے، اس کا رقبہ 30 لاکھ 244 ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہے جو پوری زمین کے کل رقبہ کا 20فی صد ہے۔

افریقہ کی کل آبادی ایک اعشاریہ تین بلین سے زائید ہے جو دنیا کی کل آبادی کا 14 فی صد ہے اور جہاں دنیا کے سب سے غریب اور پسماندہ ممالک پائے جاتے ہیں وہاں اب تک کورونا وائیرس میں مبتلا افراد کی تعداد 8 ہزار کے قریب ہے ہو وہاں 300 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 550 سے زائیدہے۔

افریقہ میں اب تک جو ممالک کورونا وائیرس انفیکشن کا نشانہ بن چکے ہیں ان کی تعداد 44 مگر ان تمامممالک کورونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد یورپ کے صرف ا یک ملک پرتگال سے بھی کم ہے جہاں اب تک 9 ہزار سے زائید افراد اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں اور جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تباہی کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آتا ہے۔ افریقی ممالک میں ہونے والی ہلاکتیں صرف ترکی میں ہونے والی اموات سے کم ہیں جہاں 356 اموات رپورٹ کی جاچکی ہیں اور سب سے زیادہ ہلاکتوں والے ممالک کی فہرست میں وہ دسویں نمبر پر آتا ہے۔

افریقہ میں کورونا وائیرس سے متاثرہ ممالک کے اعداد و شمار کا جائیزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ اس برآعظم میں سب سے زیادہ متاثر ہونے واے دو ممالک میں جن میں پہلا نمبر ساوتھ افریقہ کا ہے جہاں 1,380 افراد کو انفیکشن ہوا جس سے صرف پانچ افراد ہلاک ہوئے اور 60افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔

دوسرا نمبر ڈومینین ریپبلک کاہے جہاں 1,284 کیسز رپورٹ ہوئے مگر یہاں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوئیں جنکی تعداد 57 ہے اور کل دس مریض صحت یاب ہوئے۔افریقہ کے تین ممالک جن میں الجیریا،مصر اور مراکش شامل ہیں وہاں مریضوں کی تعداد پانچ سو سے زائد اور ایک ہزار سے کم رہی، ان ممالک میں کل 2,280 افراد بیمار ہوئے جن میں سے 149اموات ہوئیں اور 269 افراد ٹھیک ہوگئے تھے۔8 افریقی ممالک جن میں تیونس،کوسووو،گھانا،آئیوری کاسٹ،سینیگال،نائیجیریا اور مارنطینہ شامل ہیں وہاں 670 مریض سامنے آئے جن میں سے 50ہلاکتیں ہوئیں اور155 لوگ صحت یاب ہوئے۔

17افریقی ممالک جن میں نیجر، مڈ غاسکر، یوگینڈا، ٹوگو، زمباوے، جبوتی، مالی، گنی ، ایتھوپیا، تنزانیہ، جمیکا، گبون، اریٹیریا، ایکیٹوریا، نمیبیا، موزنبیق اورسیچلاس شامل ہیں ان میں کورونا وائیرس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعدادس سے ایک سو کے درمیان رہی جن میں 566 بیمار ہوئے ، 17 مریض چل بسے اور 29 صحت یاب ہوئے۔13 ممالک میں کورونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد دس سے کم رہی جہاں74افراد بیمار ہوئے8 ہلاکتیں ہوئیں اور کل 5افراد صحت یاب ہوئے۔

ان ممالک میں گنی بساو،انگولا، زمباوے،سوڈان، چاڈ، کیبووردا، ماریشس، لیبیا، صومالیہ، بوسٹوینا، گیمبیا، برونڈی اور سیرالیون شامل ہیں افریقہ میں 18 ممالک ایسے بھی ہیں جن میں کورونا وائیرس کی بیماری سے ابھی تک کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا ہے ان ممالک میں مڈغا سکر، یوگینڈا، زیمبیاء، جبوتی، گنی،ایتھو پیا، اریٹیریا، ایکوٹوریا، نیمبیا، موزنبیق،سیچلاس،گنی بساو، زمباوے، چاڈ، لیبیا، صومالیہ،برونڈی اور سیر الیون شامل ہیں۔

ان ممالک میں اب تک 340 سے زائید کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ابھی تک کوئی مریض صحت یاب بھی نہیں ہوا ہے۔برآعظم افریقہ کے کل 54 ممالک میں سے 17 مسلم ممالک ہیں جن میں مراکش، تیونس، مصر، لیبیاء، الجیریا، صومالیہ، ایتھو پیا، اریٹیریا، جبوتی، سوڈان، نائیجیریا، نیجر، مارنطانیہ، چاڈ، مالی، گیمبیا اور برکینا فاسو شامل ہیں۔

Related Posts