وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to hold meetings with Punjab cabinet members in Lahore today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے لئے آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا پھیلنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا لاہور کاپہلا دورہ ہوگا ، یہ ملاقت گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور ضرورت مندوں کو راشن کی فراہمی کے اقدامات کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اہم شخصیات کی بھی اجلاس میں شرکت کی متوقع ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بات ہوگی جبکہ حکام کو مالی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہزاروں پولیس اہلکار کھانے سے محروم

اس سے قبل جمعہ کے روز وزیر اعظم نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے تعمیراتی صنعت کے لئے حوصلہ افزا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ان سے ان کی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں سوالات نہیں پوچھے جائیں گے اورتعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس متعارف کرایا جائے گا۔

Related Posts