صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب بھی کریں گے۔پاکستان کے آئین کے تحت صدرِ مملکت کا مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب نئے پارلیمانی سال کی ابتدا کے لیے ضروری ہے۔

صدرِ مملکت مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران اہم ترین ریاستی موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ کو  اعتماد میں لیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالےسے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک بھارت کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور عالمی برادری تک مسئلہ کشمیر کی درست تصویر پیش کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

خطاب کے دوران صدرِ پاکستان امریکا، برطانیہ، روس اور  ہمسایہ دوست ملک چین  سے تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ان اہم ممالک کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے اور اراکین پارلیمنٹ کو بتائیں گے کہ اب تک دوست ممالک کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کیا پیش رفت ہوئی ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ، بری، بحری اور فضائیہ کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تمام شخصیات کو خصوصی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

پاکستان میں موجود دوست ممالک کے سفیروں کو بھی اجلاس میں دعوت دی گئی ہے۔ اس موقعے پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہ اپوزیشن اس موقعے پر ایک بڑے احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے۔ زیر حراست اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے، گرفتاریوں اور نیب کارروائیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز  اک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو اگلے عہدے پر ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر بیانیے کے مطابق ترقی پانے والے میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں جبکہ رواں سال اپریل میں پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں: 4 میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بنا دئیے گئے

Related Posts