وزارتِ خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا، شرح منافع برقرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا، شرح منافع برقرار
وزارتِ خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا، شرح منافع برقرار

کراچی: وزارتِ خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع حسبِ سابق برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے ڈیفنس سرٹیفیکیٹ پر منافع 13.09 فیصد ہوگا جو کہ گزشتہ شرحِ منافع کا تسلسل ہے جبکہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق یکم ستمبر 2019ء سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک کیس،حکومت نے6 ارب ڈالر سے زائد جرمانہ چیلنج کرنےکافیصلہ کرلیا

وزارتِ خزانہ کے مطابق بہبود اور پنشن سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.76 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ ریگولر سرٹیفیکیٹ کا منافع 12.96فیصد رکھا گیا ہے۔ اسپیشل سرٹیفیکیٹ کا منافع 12.70 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی  مذکورہ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح یہی رکھی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ  میں براعظم ایشیاء کی پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ترقی کو متاثر کن قراردیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورے براعظم میں غربت کی لکیر سے نیچے گزارنے والوں کی تعداد قابل قدر حد تک کم ہوئی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2002ء میں 1ارب 1 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے پائے گئے، تاہم 2015ء تک ان کی تعداد کم ہو کر 26 کروڑ 40 لاکھ رہ گئی جبکہ دُنیا کی مجموعی برآمدات سے حاصل کردہ آمدنی میں ایشیاء کا حصہ 30 فیصد ہوگیاہے۔

مزید پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے براعظم ایشیاء کی ترقی متاثر کن ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک

Related Posts