فلمسٹار میرا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلمسٹار میرا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں
فلمسٹار میرا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں

کراچی: اسکینڈل کوئین اور فلمسٹار میرا نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن عباس سے غلطی ہوئی، تاہم ان کی بیگم فاطمہ سہیل کو چاہئے تھا کہ اپنے شوہر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتیں۔

عفت عمر کے شو میں محسن عباس حیدر کے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ محسن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ وہ ہر ایک کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ۔انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن ہمیں چاہئے کہ انہیں نظر انداز کر دیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور فلمسٹار عابد علی، ایک ستارہ جس سے پاکستان محروم ہوگیا

شو کی میزبان عفت عمر نے کہا کہ اگر غلطیاں ہوجائیں تو انسان کو چاہئے کہ غلطی کو تسلیم بھی کرے۔ اگر کوئی شخص اپنی غلطی تسلیم کرے اور معافی مانگے تو کسی کو کیا ضرورت ہے کہ اس کے خلاف بات کرے؟ میرا نے کہا کہ محسن عباس اچھا لڑکا ہے، تاہم یہ بات یہیں ختم ہوئی اور شو میں میزبان و مہمان نے دیگر موضوعات چھیڑنا شروع کر دئیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کے لیے تفتیشی رپورٹ کے تحت  قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ دوسری جانب محسن عباس کے وکلاء نے ان کی درخواست ضمانت واپس لے لی ۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کے لیے پیش ہوئی۔ تفتیشی افسر نے درخواستِ ضمانت پر مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق محسن عباس حیدر پر امانت میں خیانت اور پستول تاننے کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے اور ان کی دفعات بھی خارج کردی گئیں، تاہم پولیس کے مطابق اپنی بیوی کو دھمکیاں دینے کا الزام درست ہے اور وہ قصور وار ہیں۔

مزید پڑھیں: اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کے لیے محسن عباس حیدر قصور وار ہیں۔ تفتیشی رپورٹ

Related Posts