اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف 4 ماہ سے زائد عرصہ بیرونِ ملک گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر پیغام دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج صبح اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں، سب کو چاہئے کہ کوشش کرکے گھر پر رہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ گھر پر رہیں تاکہ ہم میں سے کوئی بھی اِس بیماری (کورونا وائرس) کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔
قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے عوام سے محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ آپ سب کا اور وطنِ عزیز کا حامی و ناصر ہو۔
Just landed Islamabad — aik doosray se faasla rakhain aur koshish kar ke ghar per rahain ta ke koi bhi hum main se is beemari ki waja se apnay piyaroon se juda na ho- Allah aap sab ka aur watan e aziz ka Hamiyo Nasir ho. Love you all!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ وہ آج رات لندن سے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی صدر شہباز شریف کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مطابق شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ عوام کی خاطر کیا۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کردی