کورونا وائرس: کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K-Electric

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کے الیکٹرک شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں کسٹمر سپورٹ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔صارفین کوخدمات کی فراہمی اور رابطے کو یقینی بنانے کے لئے کے ای کی فیلڈ ٹیمیں خدمات انجام دیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ شہریوں کا اطمینان برقرار رہے۔

دوسری طرف کمپنی نے تاحکم ثانی اپنے ملازمین کو صرف ضروری پر کام کرنے اور اپنے کسٹمر کیئر سنٹروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

اسی کے ساتھ ساتھ کے ای کے ملازمین کی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ صارفین کو خدمات کی فراہمی بھی بڑا چیلنج ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حالات میں کمپنی نے اہم آپریشنل سائٹس پر ورک فورس کو کم کردیا ہے جن میں پاور اسٹیشنز ، لوڈ ڈسپیچ سینٹرز اورہمارے کال سنٹر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

انہوں نے صارفین سے استدعا کی ہے کہ صرف ہنگامی صورتحال ، حفاظت اور تکنیکی امور سے متعلق شکایات اٹھائی جائیں۔

کمپنی بجلی کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ اسپتالوں ، واٹر پمپنگ اسٹیشنوں اور اہم سرکاری تنصیبات کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Posts