لاہور: جسٹس محمد قاسم خان نے آج گورنر ہاؤس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس محمد قاسم خان سے حلف لیا۔ وہ لاہورہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بلڈنگ گرنے کا واقعہ: چیف جسٹس گلزار احمد بلڈنگ کنٹرول افسران پر برس پڑے