پنجاب حکومت کا اقدام: انتظامیہ نے مری بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا اقدام: انتظامیہ نے مری بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے
پنجاب حکومت کا اقدام: انتظامیہ نے مری بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں مری کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر مری میں ملک کے دیگر سیاحتی مراکز کی طرح فوری طور پر بند کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر   مری کی سیاسی سماجی اور دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لیے بغیر رات کے وقت تمام کاروباری مراکز کو بند کر نے کے احکا مات جاری کر دیئےگئے جس سے سیاحوں اور مقامی کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔،

دوسری جانب  مری آنے والے سیاحوں کو صبح 9 بجے مری خالی کرنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے جبکہ عوامی حلقوں نے اس کو مرکزی انجمن تاجران مری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی نا اہلی قرار دے دیا۔ 

عوام کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مری کے ساتھ ہو نے والی ملاقات میں طے پایا تھا کہ مری میں اس طرح کا خوف وہراس نہیں پھیلایا جا ئے گا لیکن آج انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات سمجھ سے بالا تر ہیں۔

انہوں نے ایسے اقدامات کو مری انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی نا اہلی قرار دیا ، حالانکہ مری اور گردونواح میں کرونا وائرس کی کو ئی علامات نہیں اور نہ ہی کوئی مریض سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری مؤقف یہ ہے کہ مری ایک ایسا سیاحتی مقام ہے جہاں ملک بھر سے عوام تفریح کے لیے جاتے ہیں۔ مری جیسے سیاحتی مقام کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے حفظِ ماتقدم کے طور پر اٹھایا گیا۔

مری کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کے اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ 14 روز کے لیے مری جانے کا اہتمام نہ کریں۔ مری کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts