لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس رپورٹ ،پاکستان میں تعداد 193 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 coronavirus cases detected in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :منگل کو لاہور میں مزید پانچ افراد کے مثبت ٹیسٹ کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 193 ہوگئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مجموعی طور پر 42 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ مریضوں کے مثبت ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ یاسمین راشد نے بتایا کہ تفتان سے 736 افرادآئے ہیں اور انہیں ڈیرہ غازیخان کی ایک یونیورسٹی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ،پنجاب میں اس وقت تصدیق شدہ کورونا وائرس کے چھ کیس ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کے میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ

منگل کو لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دوسری ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، لاہور کے میو اسپتال میں داخل مریض کا منگل کے روز انتقال ہوگیا۔ اس مریض کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جو حافظ آباد کا رہائشی تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو تشویشناک حالت میں کل رات اسپتال لایا گیا۔ مریض عمران حالیہ دنوں میں ایران سے واپس آیاتھا۔اس سے قبل پیر کو پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے مریض کی پہلی مشتبہ موت کی اطلاع ملی تھی۔

دریں اثنا منگل کو سندھ میں ناول کورونا وائرس کے 5نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ  وہاب نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ تفتان سے واپس آنے والے مزید 5لوگوں میں مثبت ٹیسٹ کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت خیبر پختون خوا تیمور جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں 15 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Related Posts