کراچی میں کورونا وائرس کے خدشات، صنعتی علاقوں میں ملازمین کی اسکریننگ شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases jump to 16 in Khyber Pakhtunkhwa

کراچی :  کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت کی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں، شہر قائد کے صنعتی زونز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ اسکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی لیبر ڈپارٹمنٹ کے شعبہ صحت وماحولیات کی جانب سے کورنگی ، لانڈھی اور کراچی کے تمام صنعتی زونز میں فیکٹریوں ، ملوں اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے کوائف جمع کئے جارہے ہیںاور ان کا آڈٹ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال، کیسز 52 ہو گئے۔ظفر مرزا

شعبہ صحت و ماحولیات کی ٹیمیں صنعتی علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین میں  کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کررہے ہیں اور مشتبہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  اینگرو کمپنی میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد کمپنی کو چند روز کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ کراچی میں آج مزید50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts