ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال، کیسز 52 ہو گئے۔ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال، کیسز 52 ہو گئے۔ظفر مرزا
ملک میں 13 لیبارٹریاں کورونا کی تشخیص کے لیے فعال، کیسز 52 ہو گئے۔ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 13 لیبارٹریز کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے فعال ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ  ہم متاثرہ افراد کے رابطوں پر کام کر رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں تشخیصی گنجائش بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 13 لیبارٹریاں ایسی ہیں جن کے تحت کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں کورونا کے مزید 6کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے  گزشتہ روز بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسزکی تصدیق ہوگئی جس سے صوبے میں مجموعی کیس 10 ہو گئے ہیں جبکہ سندھ میں تعداد 17 ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Related Posts