وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج و عمرہ سے ٹیلیفونک رابطہ: عمرہ زائرین پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج و عمرہ سے ٹیلیفونک رابطہ: عمرہ زائرین پر گفتگو
وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج و عمرہ سے ٹیلیفونک رابطہ: عمرہ زائرین پر گفتگو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران عمرہ کرنے والوں اور زائرین کیلئے حفاظتی انتظامات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرِ حج ڈاکٹر صالح نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں کیے گئے اقدامات کا مقصد عبادت کرنےوالوں کی جان اور صحت کی حفاظت ہے۔

سعودی وزیرِ حج نے کہا کہ جامع پالیسی بنا کر کورونا وائرس کی صورت حال پر قابو پالیا جائے گا۔ رش کو کنٹرول کرنے کیلئے عارضی طور پر مطاف کے حصہ کو بند کیا گیا تھا۔

وزیر حج ڈاکٹر صالح نے کہا کہ حرم کے باقی حصوں میں طواف ، نماز اور عبادت کا سلسلہ جاری ہے۔حرم نبوی میں بھی رش کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سعودی ائیر لائن نے جان لیوا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستانی عمرہ زائرین پر 31 مارچ تک پابندی بڑھاتے ہوئے ٹکٹ منسوخ کردئیے۔

سعودی عرب میں عمرے، سیر و تفریح یا سیاحت کی غرض سے جانے والے تمام  ویزے 3 روز قبل منسوخ کرتے ہوئے ائیر لائن نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ رقوم کی واپسی کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے ٹکٹ منسوخ کردئیے

Related Posts