کراچی: اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی منیبہ مزاری اور مرحوم کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ امان اللہ خان نے منیبہ مزاری کو پیشکش کی تھی کہ غمگین ہونے پر مجھے ایک کال کر لینا۔
سوشل میڈیا فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اقوامِ متحدہ خواتین کی سفیر برائے خیر سگالی منیبہ مزاری نے مرحوم امان اللہ خان کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کیں اوران کے پیشکش کے بارے میں بتایا۔
امان اللہ خان کی گزشتہ روز وفات کے بعد منیبہ مزاری نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ امان اللہ خان نے کہا تھا کہ بیٹا! اگر کبھی غمگین یا رنجیدہ ہوجاؤ تو مجھے کال کرنا اور میں تمہیں ہنسا دوں گا۔
سوشل میڈیا صارفین نے منیبہ مزاری کی امان اللہ خان کے ساتھ فوٹوز سراہتے ہوئے انہیں پسند کیا۔ اب تک 46 ہزار افراد یہ تصاویر دیکھ چکے ہیں۔
صارفین نے فوٹو پر کمنٹس بھی کیے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف محمد اسحاق نے انہیں عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔
https://www.instagram.com/p/B9YkF9-gieh/