مسلم کش فسادات: عالمی برادری انسانی خون کے پیاسے مودی کو روکے۔علیم خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم کش فسادات: عالمی برادری انسانی خون کے پیاسے مودی کو روکے۔علیم خان
مسلم کش فسادات: عالمی برادری انسانی خون کے پیاسے مودی کو روکے۔علیم خان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور رکنِ اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر نریندر مودی نے حملہ کردیا ہے۔ عالمی برادری خون کے پیاسے مودی کو روکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ دہلی میں کوئی نسل پرستانہ فسادات نہیں بلکہ یہ مودی حکومت ہے جو مسلمانوں پر حملہ آور ہوچکی ہے۔

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ اب تک مسلم کش فسادات کے دوران 50 سے زائد مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ہے جو حکومت کی ملی بھگت سے ہوا جبکہ مذہبی مقدس مقامات کو بھی تباہ کردیا گیا۔ 

سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ فسادات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی برادری کو چاہئے کہ انسانی خون کے پیاسے نریندر مودی کو روکے تاکہ خطے میں امن قائم کیا جاسکے۔ 

https://twitter.com/aleemkhan_pti/status/1234816817027260418

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آر ایس ایس کے غنڈوں کو لگام دے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران  بھارتی مسلمانوں پر منظم تشدد کی لہر کی مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی  فسادات پر پاک ایران وزرائے خارجہ کا اظہارِ تشویش

Related Posts