راولپنڈی میں 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا
راولپنڈی میں 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

راولپنڈی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا  جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دورانِ سرچ اپریشن تینوں ملزمان کو دھر لیا۔یہ تینوں ملزمان راولپنڈی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ان پر راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

ملزمان اسماعیل، ابراہیم اور حسن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ان تینوں ڈاکوؤں نے راولپنڈی شہر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ملزمان دورانِ واردات لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بہیمانہ تشدد بھی کرتےتھے۔

دورانِ ڈکیتی ملزمان گاڑی نہ روکنے والوں پر فائرنگ کردیا کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

تھانہ ویمن پولیس نے گزشتہ ماہ  کارروائی کے دوران  ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 32 تولے کے زیورات برآمد کیے۔  گھریلو ملازمہ پر الزام ہے کہ وہ چوری کرنے کے بعد فرار ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ویمن پولیس نے  گھریلو ملازمہ گرفتارکر لی

Related Posts