نواز شریف نے وطن واپس نہیں آنا اور مریم نے باہر نہیں جانا، وزیر ریلوے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid
Sheikh Rashid

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی، مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا، نواز شریف نے وطن واپس نہیں آنا اور مریم نے باہر نہیں جانا۔

لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر ریلوےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ سارے پاکستان کو چیلنج کرتے ہیں کوئی بھی ان سے ٹی وی پر آکر مباحثہ کر لےوہ ثابت کریں گے کہ بھٹو سلیکٹڈ تھا لیکن اس مباحثے پر ٹی وی چينل کے سارے اشتہارات کے پیسے میں خود لوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے سارے سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں، البتہ عمران خان الیکٹڈ ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وطن واپس نہیں آنا اور مریم نے باہر نہیں جانا، مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا، شہباز شریف کی مارچ میں واپسی کی پیش گوئی کی تھی لیکن تاریخ آگے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف مارچ میں آئے تو 14 دن کوارنٹین میں رہنا پڑ سکتا ہے، شہباز شریف 14 دن ٹینٹ میں نہیں گزار سکتے، یہ خاندان جیل کاٹنے کا بڑا بزدل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، دنیا بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کی جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع ہو گیا تو ریلوے ٹریک کے دونوں طرف باڑ لگ جائے گی، 10 مئی کو فیصلہ آ جائے گا ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے، ریلوے کراسنگ ختم ہو جائیں گے۔

Related Posts